پاکستانی ہائی کمیشن سنگاپور میں پرچم کشائی کی تقریب

image

سنگاپور۔23مارچ (اے پی پی):پاکستان کے 84ویں قومی دن کی مناسبت سے پاکستان ہاؤس سنگاپور میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ہائی کمیشن کے عملے اور پاکستانی کمیونٹی کے نمایاں افراد نے شرکت کی۔ہفتہ کو پاکستان ہائی کمیشن سنگاپور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہائی کمشنر رخسانہ افضال نے قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی، تقریب میں صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گے۔ تقریب میں پاکستان کی سلامتی، استحکام اور معاشی خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US