صدر آصف علی زرداری نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا

image

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کونشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔ صدر مملکت نے ہفتہ کو یہاں ایوان صدر میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان عطا کیا۔

تقریب میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سمیت مسلح افواج کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US