پاکستان سمیت دنیا بھر میں غلامی ،غلاموں کی تجارت کے متاثرین کا عالمی دن (کل) پیر 25 مارچ کو منایا جائے گا

image

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں غلامی ،غلاموں کی تجارت کے متاثرین کا عالمی دن (کل) پیر 25 مارچ کو منایا جائے گا۔

دنیا بھر میں ہر سال 25 مارچ کو یہ عالمی دن انسانیت کے خلاف تاریخ کے ایک ہولناک ترین جرم کے متاثرین کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

اس جرم کو 400 سال سے زیادہ عرصہ تک اور انیسویں صدی میں بھی قانونی حیثیت حاصل رہی جس کے نتیجے میں 15 ملین سے زیادہ مردوخواتین اور بچوں کو اپنے علاقوں سے جبری بیدخلی کا سامنا کرنا پڑا۔

غلامی ،غلاموں کی تجارت کے متاثرین کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US