اسپیکر کی روس کے دارالحکومت ماسکو میں دہشتگردانہ حملہ کی مذمت

image

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے روسی پارلیمان، عوام،حکومت اور متاثرین سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں اسپیکر نے ماسکو میں دہشتگردی کی افسوسناک واقعہ میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں روسی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتا ہے،

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دہشتگردوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ,وہ انسانیت کے دشمن ہیں،پاکستان گزشتہ کئی سالوں سے دہشتگردی جیسے ناسور سے نبرد آزما ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US