سفارتخانہ قاہرہ میں 84 واں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

image

قاہرہ۔23مارچ (اے پی پی):مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پاکستان کے سفارتخانے میں 84 واں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ پاکستانی سفیر ساجد بلال نے قومی ترانے کی دھن پر قومی پرچم لہرایا۔

پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ قاہرہ سے موصولہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔قبل ازیں مصر کے ایوان صدر کے چیمبرلین نے پاکستان کے سفیر سے ملاقات کی اورصدر مصر عبدالفتاح السیسی کی طرف سے پاکستان کے قومی دن پرمبارکباد کا پیغام پہنچایا ۔

اس سے پہلے سفارت خانے نے اس ماہ کے شروع میں قومی دن کے استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر مصر کے پبلک بزنس سیکٹر کے وزیر انجینئر محمود عصمت نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

استقبالیہ میں مصری حکومت کے حکام، سفارتکاروں، تاجر برادری، ماہرین تعلیم، صحافیوں اور مصر میں پاکستانی برادری کے ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US