اسپیکرو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا شہریار خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

image

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے سابق سیکرٹری خارجہ اور سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) شہریار خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔

یہاں جاری بیان میں اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریار خان کی بطور سیکرٹری خارجہ اور چیئرمین پی سی بی پیش کی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پر نہیں ہو سکے گا،غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US