ڈی سی آفس چمن میں 23 مارچ یوم پاکستان کے حوا لے سے قومی پرچم کشائی کا انعقاد

image

کوئٹہ۔ 23 مارچ (اے پی پی):ڈی سی راجہ اطہر عباس کی سربراہی میں 23 مارچ، یوم پاکستان کے حوالے سے ڈی سی آف چمن میں منعقدہ تقریب میں قومی پرچم کشائی کی گئی ۔اس موقع پر لیویز و پولیس کے چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی ۔

تقریب میں ضلعی انتظامیہ لیویز فورس پولیس فورس سیاسی عمائدین سرکاری اداروں کے افسران و اہلکاران جید علماء اور چمن بوائز کالج گرلز کالج گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول ایف سی ہائی سکول کے اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی ۔23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے آج ضلع چمن کے مختلف کالجز اور اسکولوں میں شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور قرارداد پاکستان جوکہ 23مارچ 1940 کو متفقہ طور پر پاس ہوئی پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US