سابق چیف اکانومسٹ ڈاکٹر محمد ندیم جاوید کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا

image

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):سابق چیف اکانومسٹ آف پاکستان ڈاکٹر محمد ندیم جاوید کو صدر پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ گورنر پنجاب نے ندیم جاوید کو گورنر ہاوس میں منعقدہ تقریب میں ستارہ امتیاز دیا۔

ڈاکٹر ندیم جاوید کو سی پیک کی طویل المیعاد منصوبہ بندی اور بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر اس کے احیاء کے اعتراف میں ستارہ امتیاز دیا گیا ہے۔ڈاکٹر ندیم جاوید کو 2022 میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے منصوبہ، سیلاب متاثرین کی بحالی کے منصوبہ عمل کی بدولت عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کے لئے 10 ارب ڈالر کی خطیر امداد کا اعلان ممکن ہوا۔

منصوبہ بندی کمیشن میں اصلاحات کے حوالے سے بہترین خدمات انجام دینے پر انہیں قومی ایوارڈ عطا کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US