وزیراعظم نے تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کو اکنامک فریڈم کے حصول کے لیے چارٹر آف مفاہمت کے لیے مل بیٹھنے کی دعوت دی ہے،مصدق ملک

image

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر پٹرولیم و توانائی مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کو اکنامک فریڈم کے حصول کے لیے چارٹر آف مفاہمت کے لیے مل بیٹھنے کی دعوت دی ہے۔

ہفتہ کونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو احتجاج کے ذریعے افراتفری اور انارکی کی بجائے سیاسی مفاہمت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔وزیر خارجہ کی کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی سربراہی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے جس میں وزیر خارجہ کلیدی کردار ادا کریں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US