اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔بلاول بھٹو نے معصوم لوگوں کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
ہفتہ کوپارٹی سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے روس کی حکومت اور عوام سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان کے عوام اس ہولناک سانحے میں روس کے عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔دنیا کو دہشت گردی کے حوالے سے ایک پیج پر آنا ہو گا اور متحد ہو کر اس کا مقابلہ کرنا ہو گا۔