پاکستان سمیت دنیا بھر میں تپ دق (ٹی بی ) سے بچائو کا عالمی دن ( 24مارچ کو) منایا گیا

image

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں تپ دق (ٹی بی ) سے بچائو کا عالمی دن(24مارچ اتوار کو )منایا گیا۔اس دن کو منانے کا مقصدمہلک اور اچھوت مرض ٹی بی کی علامات، بچائو اور علاج اور پرہیز وغیرہ کے متعلق عوام میں شعور و آگہی بیدار کرنا تھا ۔اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریبات میں طبی ماہرین ٹی بی کے بڑہتے ہوئے مرض کے بارے میں عوام کو آگاہی اور اس مہلک لیکن قابل علاج مرض کی وجوہات،علامات،پرہیز اور اس کے تدارک کے متعلق معلومات بھی فراہم کیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US