گرمیوں کا موسم شروع ہوتے ہی مارکیٹ میں فریج کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے. بڑے فریج کی قیمتیں عام طور پر لاکھوں میں ہوتی ہیں. اس لیے آج ہم آپ کو ایسی دکان پر لیے جارہے ہیں جہاں آپ ہائی کوالٹی فریج آدھے سے بھی کم دام میں خرید سکتے ہیں.
کراچی میں نیپئیر روڈ پر جیکسن مارکیٹ میں ایسی کئی دکانیں موجود ہیں جہاں الیکٹرانکس کا سامان لاٹ کی صورت میں آتا ہے. نیچے دی گئی ویڈیو کو پورا دیکھ کر آپ سستے فریج کی دکان تک با آسانی پہنچ سکتے ہیں.
دکان دار کا کہنا ہے کہ ان کے پاس دو لاکھ والے فریج بھی موجود ہیں جو ان کی دکان میں 35 سے 45 ہزار تک مل جاتے ہیں. یہ فریج اگرچہ ،زیادہ تر استعمال شدہ ہوتے ہیں لیکن بہترین کوالٹی کے ہوتے ہیں.
سسب سے سستا اور چھوٹا فریج 12 ہزار کا مل جائے گا. یہ فریج بحری جہازوں میں استعمال ہوتے ہیں. اکثر گیس کے مسائل کی وجہ سے انھیں سستے داموں بیچ دیا جاتا ہے جہاں سے دکان دار خرید کر ان کی مکمل سروس کر کے بیچتے ہیں.
دکان دار کے مطابق یہ فریج لوکل استعمال نہیں ہوئے ہوتے اور ان کی کارکردگی لوکل مہنگے فریج کے مقابلے میں کئی گنا اچھی ہوتی ہے. اس کے علاوہ فریج کیایک مہینے کی وارنٹی بھی دی جاتی ہے.