چلاس: راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی بس کھائی میں گر گئی، 20 ہلاکتیں

image

چلاس کے قریب شاہراہ قراقرم پر سفر کرنے والی بس گہری کھائی میں گرنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حادثہ جمعے کی صبح پانچ بجے چلاس کے مقام پشوکل کے قریب پیش آیا۔

مقامی انتظامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس راولپنڈی سے ہنزہ جا رہی تھی جس میں 35 سے زائد افراد سوار تھے۔

چلاس کے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز دیامر ڈویژن ڈاکٹر شکیل احمد خان کا کہنا ہے کہ حادثے میں 25 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو چلاس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ بھیجا گیا اور ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US