پاکستان کا پہلا مصنوعی سیارہ آئی کیوب کیو چاند کے مدار میں داخل ہو گیا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور ’آئی کیوب کیو‘ مشن کی ٹیم کے کور ممبر ڈاکٹر خرم خورشید نے اردو نیوز سے گفتگو میں تصدیق کی کہ چین کے راکٹ کے ذریعے بھیجے گئے پاکستان کا آئی کیوب کیو چاند کے مدار میں کامیابی سے داخل ہو گیا ہے۔آئی کیوب کیو چانگ ای 6 کے ذریعے چاند کے مدار میں داخل ہوا۔ آئی کیوب کیو کے کنٹرولز اور سسٹمز کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔آئی کیوب کیو کے کنٹرولز اور سسٹمز کے ٹیسٹ میں ایک ہفتے کا وقت لگے گا اور آئی کیوب کیو 16 مئی کو چاند کی پہلی تصویر بھیجے گا۔