ہِیٹ ویو: پنجاب میں سکولوں کے اوقات تبدیل، یکم جون سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

image

وزارت تعلیم پنجاب نے بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے اور یکم جون سے 14 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

جمعے کو وزارت تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سکولوں کے اوقات صبح 7 سے لے کر ساڑھے 11 بجے تک ہوں گے۔

وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ ہیٹ ویو نے شدت اختیار کی تو مئی کے آخری پانچ دنوں میں سکول بند کرنے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں سکولوں کے اوقات کم کیے جا رہے ہیں۔

پنجاب میں ہیٹ ویو کی وجہ سے سکولز ایجوکیشن پنجاب نے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت یکم جون سے چودہ اگست تک گرمیوں کی چھٹیوں ہوں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبہ سندھ اور پنجاب میں گرمی کی لہر کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

جمعرات کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے جاری بیان میں کہا کہ صوبہ سندھ کے شہر عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹنڈو اللہ یار، مٹیاری اور سانگھڑ جبکہ صوبہ پنجاب کے اضلاع رحیم یار خان اور بہاولپور میں گرمی کی لہر کا خطرہ ہے۔

بیان کے مطابق صوبہ پنجاب اور سندھ میں  مئی اور جون کے مہینے میں گرمی کی لہر متوقع ہے۔

این ڈی ایم نے کہا ہے کہ 15 سے 30 مئی کے درمیان درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ جون میں 45 سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US