توہین مذہب کا الزام: سرگودھا میں ایک شخص کے گھر کو آگ لگا دی گئی

image
پاکستانی حکام کے مطابق صوبہ پنجاب کے ایک شہر میں سینکڑوں افراد نے ان الزامات پر کہ ایک مسیحی شخص نے توہین مذہب کی ہے، اس کے گھر میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے آگ لگا دی اور پولیس کے آنے سے قبل اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اعجاز ملہی نے بتیا کہ یہ واقعہ سنیچر کو سرگودھا شہر کے رہائشی علاقے مجاہد کالونی میں پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے فوری طور پر پہنچ کر دو افراد کی جان بچا لی جبکہ حالات قابو میں ہیں اور افسران ان الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اگست 2023 میں بھی جڑانوالہ میں بھی مشتعل ہجوم نے مسیحیوں پر حملہ کرتے ہوئے ان کے گرجا گھروں کو آگ لگا دی تھی۔

علاقے کے مسلمان رہائشیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ’انہوں نے ایک مسیحی کو اپنے دوست کے ہمراہ قرآن کی بے حرمتی کرتے دیکھا تھا۔‘

تاہم ان فسادات میں کوئی ہلاک نہیں ہوا تھا۔سنہ 2009 میں پنجاب کے ضلع گوجرہ میں توہین مذہب کے الزام میں چھ مسیحیوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ 60 گھروں کو آگ لگا دی گئی تھی۔

ڈی پی او اعجاز ملہی کے مطابق پولیس نے ہجوم کو منتشر کیا اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے علما کی مدد بھی لی۔

پنجاب حکومت نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔

اعجاز ملہی کا مزید کہنا تھا کہ مسیحی شخص کی جوتے بنانے کی چھوٹی سی فیکٹری کو بھی آگ لگا دی گئی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US