پاکستان نیوی میں بطور سیلر ایس.2024.بی بیچ میں شمولیت کےلئے رجسٹریشن کا عمل 2 جون تک جاری رہے گا

image

فیصل آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی):پاکستان نیوی میں بطور سیلر ایس.2024.بی بیچ میں شمولیت کےلئے رجسٹریشن کا عمل 2 جون تک جاری رہے گا۔

کمانڈرپاکستان نیوی آفیسر انچارج احسن بیگ نے بتایا کہ پاکستانی شہریت کے حامل مردوں کےلئے پاکستان نیوی میں مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دینے کے مواقع فراہم کیئے جارہے ہیں جس کے تحت ٹیکنیکل،نیول پولیس،نائب خطیب،شیف،میوزیشن،ڈرائیور، خاکروب،پی ٹی برانچ،ڈائریکٹ انٹری سیلر (آئی ٹی برانچ)میں آن لائن رجسٹریشن کیلئے www.joinpaknavy.gov.pkیا پاکستان نیوی ریکروٹمنٹ سلیکشن سنٹر بالمقابل کمشنر آفس رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ویب سائٹ پر تعلیمی قابلیت، عمر کی حد،کم ازکم قد اور ازدواجی حیثیت کو مدنظر رکھ کر رجسٹریشن کی جائے گی اور تمام امیدواروں کے لئے ضروری ہے کہ انٹری ٹیسٹ والے دن رجسٹریشن سلپ پر دی گئی ہدایات کے مطابق تیار ہوکر آئیں۔ انہوں نے ملازمت کے دوران فراہم کردہ سہولیات سے بھی آگاہ کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US