آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف دفتر خارجہ پہنچ گئے، وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے استقبال کیا

image

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کا جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ آمد پر استقبال کیا۔ وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کے درمیان تفصیلی ملاقات ہوگی۔

دونوں رہنما وفود کی سطح پر بھی بات چیت اور پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بارے تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف مشترکہ نیوز کانفرنس بھی کریں گے۔

آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف دو روزہ سرکاری دورے پر بدھ کو اسلام آباد پہنچے تھے۔وزیر خارجہ جیہون بیراموف وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US