وزیرِ اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، صوبہ کے امور ، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

image

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی اور صوبہ خیبر پختونخوا کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

جمعرا ت کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے حکومت کی کاروبار و سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت ملک میں بڑھتی ہوئی بیرونی سرمایہ کاری پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا کے مسائل اور ان کے پائیدار حل کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ملاقات میں وفاقی وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ اور وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بھی شریک تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US