وفاقی وزیر سرمایہ کاری، نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان پانچویں جوائنٹ منسٹریل کمیشن میں شرکت کے لئے کویت پہنچ گئے

image

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر سرمایہ کاری، نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان غیر ملکی دورے کے اگلے مرحلے میں کویت پہنچ گئے، کویت میں عبدالعلیم خان پاکستانی وفد کے ہمراہ پانچویں جوائنٹ منسٹریل کمیشن میں شرکت کریں گے۔ وزارتِ مواصلات کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر عبد العلیم خان کے دورہ کویت کے دوران پاکستان اور کویت کے مابین صنعت و تجارت اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر بات چیت ہوگی۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کویت کے وزیر کامرس اینڈ انڈسٹری عمر سعود العمر سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔کویت میں جوائنٹ منسٹریل کمیشن کے تحت پاکستان اور کویت کے مابین مختلف معاہدوں پر دستخط ہوں گے اور اہم پیشرفت متوقع ہے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کویت میں مختلف اجلاسوں میں شریک ہوں گے، کویت کے وزیر کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالعلیم خان اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US