سیکرٹری وزارت تعلیم محی الدین احمد وانی کا چیئرمین سی ڈی اے کے ہمراہ سکولوں کا دور ہ

image

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):سیکرٹری وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت محی الدین احمد وانی نے اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لینے کے لیے چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا کا کے ہمراہ مختلف سکولوں کا دور کیا۔ جمعہ کو اپنے دورہ میں انہوں نے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف 6 اور اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف 8 میں جاری اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا۔

سیکرٹری تعلیم اور چیئرمین سی ڈی اے نے سکولوں میں منی جمز کے تعمیر اور لیبارٹریز کی مرمت کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے سکولوں میں گراؤنڈز کی بحالی کے کام کے لئے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی جبکہ سی ڈی اے سکولوں میں ڈسپنسری کے قیام میں بھی معاونت فراہم کرے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US