اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف آپریشن ، منشیات برآمد، 9 ملزمان گرفتار

image

راولپنڈی۔31مئی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 5 کارروائیوں میں 331 کلوگرام منشیات برآمد کر کے 9 ملزمان گرفتار کرلیے۔ اے این ایف ترجمان کی جانب سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کی گئی انسداد منشیات کارروائیوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 1.9 کلوگرام آئس برآمدکی گئی ۔

جامشورو ٹول پلازہ حیدرآباد کے قریب 5 ملزمان سے 282 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔جیوانی گوادر کے قریب سے 30 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔کلمہ چوک چنیوٹ میں ملزم سے 12 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔ایم ون اسلام آباد کے قریب 2 ملزمان سے 6 کلوگرام ہیروئن برآمدکی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایک کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US