چیئرمین سینیٹ کی ایم این اے خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ کی مذمت

image

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے صدر اور رکن قومی اسمبلی خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ خالد مگسی کی خیریت کی خبر سن کر اطمینان ہوا۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی حفاظت میں رکھے

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں دہشت گردی کے خلاف اور ملک میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے بھی بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر اور رکن قومی اسمبلی خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کے تدارک کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US