جنرل سید عاصم منیر سےآذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

image

راولپنڈی ۔31مئی (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آ ذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے آرمی چیف سے ملاقات کی ۔

آرمی چیف نے آذربائیجان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اوربہادری کی تعریف کی۔ وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے آذربائیجان کےلیے پاکستان کی مسلسل حمایت پر تعریف کی اور علاقائی استحکام کوبرقرار رکھنے میں پاکستان کے اہم کردارکا اعتراف بھی کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US