دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل حسین محمد سے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری ا ور ان کی ٹیم کی ملاقات

image

دبئی ۔1جون (اے پی پی):دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل حسین محمد سے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ(پی ایس سی ایس) کے صدر خالد حسین چوہدری نے اپنی ٹیم کے ارکان کے ہمراہ ملاقات کی۔

ہفتہ کودبئی میں پاکستانی قونصل خانہ سے جاری بیان کے مطابق قونصل جنرل نے شارجہ سوشل سینٹر کے صدر کو گزشتہ سیلاب سے متاثرہ پاکستانی خاندانوں کو خوراک اور پانی کی فراہمی میں انتھک کوششیں کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

پی ایس سی ایس نے تقریباً 500 پاکستانی خاندانوں کو مدد فراہم کی۔ قونصل جنرل نے فراز احمد صدیقی، عمران اسلم، سجاد خان، عبدالماجد اور محمد اعظم سمیت صدر اور ان کی ٹیم کے اراکین کو تعریفی اسناد سے نوازا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US