جولائی اور اگست کے بلوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی کل قیمت 4.65 روپے سے کم ہو کر93 پیسے رہ جائے گی، سردار اویس لغاری

image

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ نیپرا کی طرف سے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ لگائی جاتی ہے جو اگلے تین ماہ کے بلوں میں وصول کی جاتی ہے، جولائی اور اگست کے بلوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی کل قیمت 4.65 روپے سے کم ہو کر93 پیسے رہ جائے گی، جوکہ3.72 روپے کی کمی بنتی ہے۔

ہفتہ کو جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے کہا کہ رواں سال 24-2023 کی دوسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ 2.75 روپے تھی جو اپریل، مئی اور جون کے مہینوں میں وصول کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج نیپرا نے تیسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کا تعین کیا ہے جو جون، جولائی اور اگست کے مہینوں میں وصول کی جائے گی۔

سردار اویس لغاری نے کہا کہ جون میں یہ ایڈجسٹمنٹ 1.90 روپے ہوگی جو جولائی اور اگست میں کم ہو کر93 پیسے رہ جائے گی، اس طرح جون میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کل 4.65 روپے وصول کئے جائیں گے۔ جولائی اور اگست کے بلوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی کل قیمت 4.65 روپے سے کم ہو کر 93 پیسے رہ جائے گی جو 3.72 روپے کی کمی بنتی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US