ایران ،متنازعہ الزامات پر سویڈن کے قائم مقام ناظم الامور وزارت خارجہ طلب

image

تہران ۔2جون (اے پی پی):ایران نے متنازعہ الزامات پر سویڈن کے قائم مقام ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا۔ارنا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے سویڈن کے قائم مقام ناظم الامور کو ملک کے خلاف بے بنیاد الزامات پر طلب کیا۔

سویڈش سفارتکار کے ساتھ ملاقات کے دوران ایرانی وزارت خارجہ کے حکام نے سٹاک ہوم میں ایک سویڈش ایک اہلکار کے متنازعہ ریمارکس کے خلا ف ایران کے احتجاج سے آگاہ کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ریمارکس غلط معلومات پر مبنی اور اسرائیل کے اثر و رسوخ کے تحت کیے گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US