اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):صوبہ خیبر پختونخواہ میں اتوار کو سوات اور اس کے ملحقہ علاقوں میں 4.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا جس کی گہرائی 195 کلومیٹر تھی۔ لوگ خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئےتاہم خیبرپختونخوا کے کسی بھی حصے سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔