وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود کی ملاقات

image

لندن۔2جون (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ٹائم لائن میں پاسپورٹ کے اجراء کا مسئلہ حل کرنے پر وفاقی وزیرداخلہ سے اظہار تشکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے اوورسیز پاکستانیوں کا دیرینہ مسئلہ حل کر کے دل جیت لئے ہیں۔ خالد محمود نے اس امید کا اظہار کیا کہ آپ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دیگر مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کے دوران کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات لائق تحسین ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ہر سطح پر اقدامات جاری رکھیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US