نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کا ٹیلی فون

image

اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے اتوار کو ٹیلی فون کیا۔جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور غزہ کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اتوار کودفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے غزہ کی صورتحال اور وہاں پر اسرائیلی مظالم پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم نے غزہ میں نسل کشی کے خاتمے اور فلسطینی عوام کو انسانی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام اقدامات کے لیے پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US