سپیکر قومی اسمبلی کا کوئٹہ میں کان کنوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

image

اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کوئٹہ میں کان کنوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ زہریلی گیس بھر جانے سے دس سے زائد کان کنوں کی ہلاکت کی خبر پر دل افسردہ ہے۔اسپیکر نےواقعہ میں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ سپیکر نےاللہ تعالیٰ سے مرحومین کی مغفرت کی دعا کی ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US