چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے،محمد ضمیر اسدی

image

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):چائنا انٹرنیشنل پریس کمیونیکیشن سینٹر کے ریسرچ فیلو محمد ضمیر اسدی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے،پاکستان کے صنعتی، کاروباری اور تجارتی حلقوں کے لئے سی پیک فیز 2 میں بے شمار مواقع موجود ہیں۔

منگل کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 126پاکستانی تاجروں کا وفد شینزن پہنچ گیا ہے، پاکستانی تاجروں نے دونوں ملکوں کی صنعتی و کاروباری برادری کے درمیان تعاون بڑھانے کی کوششوں پر حکومت پاکستان کی کوششوں کو درست جانب بہترین اقدام قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری اور صنعتوں سے وابستہ حلقے ملک کو درپیش چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہیں ،معاشی بحالی کے لیے تجارتی، کاروباری اور صنعتی حلقوں کو آگے بڑھ کر حکومتی کاوشوں کا حصہ بننا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارت صرف اشیا اور خدمات تک محدود نہیں، حکومت اس کا دائرہ کار علم، سائنس، ٹیکنالوجی، تحقیق، جدت، سپلائی چین میں بہتری لانے، زرعی شعبے میں تعاون کی صورت میں وسعت دینا چاہتی ہے، اس دورے کے مثبت نتائج جلد آ نا شروع ہو جائیں گے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US