ایف بی آرکے ساتھ رجسٹرڈ ری ٹیلرزکی تعداد23497 تک پہنچ گئی

image

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):ایف بی آرکے ساتھ رجسٹرڈ ری ٹیلرزکی تعداد23497 تک پہنچ گئی۔ایف بی آرکی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق یکم اپریل سے لیکراب تک مجموعی طورپر23497 ری ٹیلرز کی رجسٹریشن مکمل ہوچکی ہے،

اس میں تاجردوست سکیم کے تحت رجسٹرڈ ری ٹیلرزکی تعداد18931 تک پہنچ چکی ہے جبکہ دیگرسکیموں کے تحت رجسٹرڈہونے والے ری ٹیلرزکی تعداد4566ہے۔کراچی سے اب تک 5599، لاہور7297، اسلام آباد2153، راولپنڈی 3067، پشاور2037 اورکوئٹہ سے رجسٹرڈ ہونے والے تاجروں کی تعداد1317ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US