گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی محمد عاصم کھچی کی ملاقات

image

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے منگل کو قومی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد عاصم کھچی نے ملاقات کی۔ ایم ڈی اے پی پی نے گورنر خیبر پختونخوا کو اے پی پی کے نیٹ ورک ، نیوز سروسز اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اے پی پی اردو، انگریزی ، سندھی، بلوچی ، پشتو ، عربی اور چائنیز سمیت متعدد زبانوں میں خبریں اور فیچرز قومی، علاقائی اور عالمی اخبارات کو فراہم کر رہا ہے،

اس کے علاوہ ویڈیوز اور ڈیجیٹل سروس کے ذریعے خبریں الیکٹرانک ذرائع ابلاغ کو بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ اے پی پی ریاستی میڈیا کا ایک اہم حصہ ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور نظریہ پاکستان کے بیانیہ کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا میں اے پی پی کے نیٹ ورک کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا جس پر ایم ڈی اے پی پی نے یقین دہانی کروائی کہ خیبر پختونخوا میں اے پی پی کے نیٹ ورک کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US