ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا ٹاکرا آج ، پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہونگے

image

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے سب سے بڑے ٹاکرے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے آئیں گے۔

ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پنجہ آزمائی کریں گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، ویسٹ انڈیز کی بڑے مارجن سے فتح ، یوگنڈا کی پوری ٹیم 39 رنز پر ڈھیر

پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا، امریکا سے شکست کے بعد قومی ٹیم کافی دباؤ کا شکار ہے، پاکستان کو میگا ایونٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی کیلئے بھارت کو ہر صورت ہرانا ہو گا، ہارنے کی صورت میں گرین شرٹس کا سپر 8 کا سفر مشکل ہو جائے گا۔

بڑے میچ سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی اور میدان میں اپنا خون گرمایا، کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کی گئیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US