چھٹیاں ہی چھٹیاں۔۔ محکمہ تعلیم کا گرمیوں کی تعطیلات بڑھانے سے متعلق اہم فیصلہ

image

موسم کے پیش نظر محمکہ تعلیم نے اسکولز کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا فیصلہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر گزشتہ شب محکمہ تعلیم نے 14 اگست تک اسکولز میں تعطیلات بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ، شدید گرمی اور بارشوں کی پیش نظر چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ، تعلیمی اداروں میں 14 اگست سے ہم نصابی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا، ساتھ ہی تمام نجی و سرکاری اسکولز جشن آزادی سے متعلق پروگرامز منعقد کریں گے۔

سردار علی شاہ نے کہا کہ تعطیلات کے بعد سندھ میں نیا تعلیمی سال 15 اگست سے شروع ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US