کرم ، جھڑپوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہو گئی ، فریقین جنگ بندی پر رضامند

image

کرم میں 2 قبائل کے درمیان 5 روز سے جاری تصادم میں درجنوں ہلاکتوں کے بعد فریقین فائر بندی پر رضا مند ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کے مطابق فریقین کے عمائدین فائربندی پر رضا مند ہو گئے جس کے بعد امن جرگہ کے ارکان مسلح قبائل کو مورچوں سے ہٹائیں گے۔  مسلح افراد کو ہٹانے کے بعد مورچوں پر سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

لکی مروت میں کار پر فائرنگ ، پولیس اہلکار 3 بھانجوں سمیت جاں بحق

دوسری جانب  کرم میں 5 روز سے جاری جھڑپوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہو گئی جبکہ 166 افراد زخمی ہیں ، پاراچنار شہر پر بھی درجنوں میزائل فائر کیے گئے۔

ذرائع نے بتایاکہ پاراچنار سے پشاور مین روڈ بھی ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہے اور متاثرہ علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US