بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کو پیغام خوش آئند ، حکومت تین چار ماہ میں رخصت ہو جائیگی ، فواد چوہدری

image

ساب ق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس حکومت کو تو ہر صورت گھر جانا ہے ، آنے والے 40، 45 دنوں میں صورت حال واضح ہو جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت تین چار ماہ میں رخصت ہو جائے گی۔  حکومت کی طرف سے کسی قسم کی مذاکرات کی پیشکش کو پی ٹی آئی کی جانب سے مثبت طریقے سے نمٹنا چاہیے، ملک میں سیاسی ماحول بہتر ہونا چاہیے۔

فواد چوہدری پلانٹڈ بندہ ، شیر افضل مروت کسی اور مقصد کیلئے تحریک انصاف میں آیا تھا ، حامد خان

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کو پیغام نہایت خوش آئند ہے۔ اس بیان سے پی ٹی آئی کا نام استعمال کر کے بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والے یتیم ہو گئے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US