اسلام آباد: ملک بھر میں آن لائن فراڈ کیسوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں آن لائن فراڈ کے روزانہ اکتیس انکوائریاں درج کی جارہی ہیں۔
پچھلے ڈیڑھ سال میں ساڑھے تیرہ ہزار آن لائن فراڈ کی انکوائریاں درج کی گئیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آن لائن فراڈ انکوائریوں میں مجموعی رقم بیس ارب سے زائد بتائی گئی ہے اور یک ہزار ملزمان کو آن لائن فراڈ کیسوں میں گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔
سائبر کرائم حکام نے 913 سے زائد ایف آئی آر بھی درج کی ہیں۔ قرضے دینے والی آن لائن ایپس کے خلاف 160 انکوائریاں درج کی گئی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق فراڈ ایپس کے 62 ورکرز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ آن لائن فراڈ کیسوں میں گزشتہ ڈیڑھ سال میں ملزمان سے ایک ارب روپے ریکور بھی کیے گئے۔