جماعت اسلامی کا ملک گیر دھرنوں کا اعلان ، بجلی کی قیمت کم کرنے کیلئے حکومت کو الٹی میٹم

image

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مہنگائی اور آئی پی پیز کے معاہدوں کے خلاف ملک بھر میں دھرنے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

راولپنڈی میں دھرنا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گورنر ہاؤس کراچی کے باہر دھرنا شروع ہو رہا ہے، پہلے مرحلے میں کراچی پھر لاہور اور ملتان میں دھرنا دیں گے۔

آئی پی پیز ملکی معیشت کیلئے ناسور، دھرنا جاری رہے گا، لیاقت بلوچ

حافظ نعیم نے بجلی کی قیمت کم کرنے اور آئی پی پیز کا آڈٹ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو 2 روز کا وقت دے رہے ہیں، مطالبات منوا کر ہی جائیں گے، 3 اگست کو فلسطین اور 5 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کیساتھ کل مذاکرات کا دوسرا دور نہ ہو سکا، ہم نے اپنے 10 مطالبات حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US