بیرون ملک سے پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈہ کرنیوالے ٹولے کا ایک اور کارندہ بے نقاب

image

 پاک فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف بیرون ملک سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کرنے والے سازشی و انتشاری ٹولے کا ایک اور اہم کارندہ بے نقاب ہو گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بیرونِ ملک مقیم اکبر حسین پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈے میں شامل ہے جس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر خیبر پختونخوا میں بد امنی اور سِول وار کی جھوٹی خبریں پھیلائیں۔

چیف جسٹس اور ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کرنیوالے 115 افراد کو نوٹس

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اکبر حسین نے 9 مئی واقعات کے دوران عوام کو انتشار اور شرپسندی پر اکسایا جبکہ سوشل میڈیا پر بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کا الزام بھی فوج پر لگایا۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد اکبرحسین ریاست مخالف پروپیگنڈے میں مصروف رہا ، وہ پاک فوج کا نام استعمال کرتے ہوئے فارن فنڈنگ بھی حاصل کرتا رہا۔

کشمیر ایکشن کمیٹی قیادت کا پرتشدد واقعات سے اظہارِ لاتعلقی، بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈوں کو بھی شیئر کیا جاتا ہے۔

تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد مُلک دشمن عناصر کی ایما پر اکبر حسین اپنے ہی ملک کیخلاف کھڑا ہو گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US