وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ، دورہ ایران ملتوی ، دیگر مصروفیات بھی منسوخ

image

وزیر اعظم شہباز شریف نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث دورہ ایران ملتوی کر دیا۔

ڈاکٹروں کی جانب سے مکمل آرام کا مشورہ دینے کے بعد وزیر اعظم  نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر دیں۔

طبیعت ناسازی کے باعث شہباز شریف نے دورہ ایران بھی ملتوی کر دیا، وزیر اعظم نے نو منتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران جانا تھا۔

ہماری ہمدردیاں اور نیک خواہشات ٹرمپ خاندان کے ساتھ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم کی جانب سے دورہ ملتوی کرنے کے بعد اب نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار وفد کے ہمراہ آج ایران جائیں گے، اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستانی وفد ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرے گا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US