مولانا فضل الرحمن اور عشرت العباد کے درمیان رابطہ ، ملکی صورتحال پر تشویش

image

جمیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ 

ڈاکٹر عشرت العباد نے مولانا فضل الرحمن کو عمرہ کی مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان کی سلامتی اور وحدت پر غیر متزلزل یقین کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر عشرت العباد نے جلد نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تجربہ کار ڈاکٹر عشرت العباد کی عملی سیاست میں واپسی نیک شگون ہے۔  حکومتوں کی نا اہلی کی سزا ریاست اور عوام کو مل رہی ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر عشرت العباد نے جے یو آئی سربراہ کو اپنی سیاسی جماعت کے خدوخال سے آگاہ کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US