لاہور میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے، چھت گرنے سے بچی جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔
موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، بارش سے انڈرپاس جیل روڈ پر پانی جمع ہو گیا، ٹریفک پولیس نے انڈر پاسز سے ڈائیورشن لگا دی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گھجومتہ بابا بلے شاہ انٹر چینج کے قریب گاؤ میں مکان کی چھت گر نے سے بچی جاں بحق جبکہ 5افراد زخمی ہو گئے۔ لاہور میں طوفانی بارش سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو گئی۔
لاہور میں سب سے زیادہ بارش ائیر پورٹ کے علاقے میں 273 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، پانی والا تالاب190، گلشن راوی 178،نشتر ٹاؤن میں 185 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
بلوچستان کو کراچی سے ملانے والا راستہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا، آمد و رفت متاثر
لکشمی چوک پر 173، فرخ آباد 168 میں، قرطبہ چوک میں 153، اپر مال روڈ 158 پر ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔
لاہور کے علاقے سبزہ زار، حسن ٹاؤن، اعوان ٹاؤن اور اقبال ٹاؤن بھی بجلی سے محروم ہو گئے، موٹروے ایم ٹو، پنڈی بھٹیاں شیخوپورہ، مانگا منڈی، پتوکی، رینالہ خورد اور اوکاڑہ کے مقامات پر بارش ہوئی۔
موٹروے ایم تھری پر لاہور فیض پور سے ننکانہ صاحب تک بارش کا سلسلہ جاری ہے، پتوکی اور رائے ونڈ میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،اسلام آباد کے مختلف سیکٹرزمیں بھی بارش ہوئی، مزید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔