ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال

image

ملک کے مختلف حصوں میں پی ٹی سی ایل کے انٹرنیٹ سسٹم میں پیدا ہونے والی رکاوٹ کو دور کر کے سروس مکمل بحال کر دی گئی ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں پی ٹی سی ایل نیٹ ورک پر ڈیٹا سروس مکمل بحال ہو چکی ہیں۔

پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی، انٹرنیٹ سروسز متاثر

ترجمان نے کہا کہ پی ٹی سی ایل نیٹ ورک پر ڈیٹا سروسز کو بدھ کی سہہ پہر 3:48 پر مکمل بحال کر لیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پی ٹی سی ایل سسٹم میں خلل سے ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US