حکومت گھریلو صارفین کیلئے بجلی پر 18 فی صد سیلز ٹیکس پر نظرثانی کر سکتی ہے، وزیر توانائی

image

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کیلئے بجلی پر 18 فی صد سیلز ٹیکس پر حکومت نظرثانی کر سکتی ہے۔

وفاقی وزیربرائے پاور ڈویژن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دورہ چین میں چینی حکام کو پاکستان میں اپنے بجلی گھروں کے قرضے ری پروفائل کرنے کا کہا تھا، ایسا ہوا تو بجلی کی قیمت ضرور کم ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے نجکاری اور ٹرانسمیشن کی بہتری پر بھی غور کر رہے ہیں جس سے بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ کمی آ سکتی ہے۔

وزیراعظم کی بجلی بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز توسیع کی ہدایت

ان کا کہنا تھا کہ تین سی پیک پلانٹس بیرون ملک سے مہنگا کوئلہ خرید کر بجلی بناتے ہیں، اس کے بجائے اگر وہ تھر کا کوئلہ استعمال کریں تو ان کی بجلی 23 روپے فی یونٹ سے کم ہو کر 7 روپے فی یونٹ پر آ سکتی ہے۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ گھریلو صارفین کے لئے بجلی پر 18 فی صد سیلز ٹیکس پر حکومت نظرثانی کر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ اگر حکومت نظرثانی کرتی ہے تو گھریلو صارفین کیلئے بجلی سستی ہو سکتی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US