رؤف حسن کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

image

پیکا ایکٹ عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن اور دیگر کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔

عدالت نے رؤف حسن کو پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں رہا کرنے کا حکم دے دیا، اس حوالے سے اسلام آباد میں ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل

عدالت نے تمام ملزمان کو 50 ، 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔

دوسری جانب پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ضمانت ملنے کے باوجود رؤف حسن کی آج رہائی ممکن نہیں ، پی ٹی آئی رہنما انسداد دِہشتگردی عدالت کی جانب سے دو روز کے ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US