وزیر اعلیٰ پنجاب کا سب سے بڑا جھینگا فارم منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

image

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملک کا سب سے بڑا جھینگا فارم قائم کرنے کے منصوبے کا آغاز اسی سال کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ جس کے تحت پنجاب میں پہلی بار ایک ہزار ایکڑ پر سو ٹن سے زائد جھینگا فارمنگ کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے فشریز فارمز ایسوسی ایشنز کے وفد نے ملاقات کی۔ جس میں جھینگا فارمنگ کے لیے  بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

ملاقات میں جھینگا فارمنگ کے لیے اشتراک کار کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر فشریز اور جھینگا فارمنگ کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کی معاونت کی جائے گی۔

فشریز اور جھینگا فارمنگ کا فروغ تمام اسٹیک ہولڈرز کے باہمی اشتراک سے ممکن ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: جو سستی بجلی دے اس سے لیں، کاروبار کرنا حکومت کا کام نہیں، گوہر اعجاز

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فشریز اور جھینگا فارمنگ پنجاب کے فارمر کے لیے گیم چینجر منصوبہ ثابت ہو گا۔

فشریز فارمز ایسوسی ایشنز کے وفد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فشریز اور جھینگا فارمنگ کے لیے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی کاوشیں ثمر آور ثابت ہوں گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US