اپوزیشن کے کسی بھی گرینڈ الائنس کا حصہ نہیں بنیں گے، حافظ نعیم الرحمان

image

راولپنڈی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے کسی بھی گرینڈ الائنس کا حصہ نہیں بنیں گے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ کچھ مشترکات پر یکساں مؤقف بھی اختیار کریں گے اور ملاقاتیں بھی کریں گے لیکن کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس میں شامل پارٹیاں بعد میں اپنی “سیٹنگ” بنالیتی ہیں۔ حکومت سمجھتی تھی کہ ہم ایک دو روز بیٹھ کر چلے جائیں گے لیکن حکومت کو بتانا چاہتا ہوں مطالبات منوانے کے لیے یہاں آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت فی الفور بجلی بلوں پر اضافی ٹیکسز ہٹا سکتی ہے، مفتاح اسماعیل

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ آئندہ دو ہفتوں میں اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنانے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحاد میں حکومت مخالف تمام پارٹیوں کو شامل کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US