وزیراعظم کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس شروع، 10 نکاتی ایجنڈے پر غور

image

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا ہے جس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم سمیت حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر غور ہوگا۔ اسرائیل کے خلاف مذمتی قرارداد سمیت اہم امور پر بھی غور کیا جائے گا۔

10 نکاتی ایجنڈے میں چین اور پاکستان کے مابین تجارت بڑھانے سے متعلق مفاہمتی یاداشت پیش ہوگی۔ نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئج چارٹر کے دوبارہ نفاذ کی منظوری دی جائے گی۔

وزیر اعظم اور ان کی کابینہ تنخواہ و مراعات نہیں لے رہی، بیرسٹر عقیل ملک

اسی طرح کابینہ اجلاس میں مجوزہ کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز بل بھی پیش ہوگا۔ لاپتہ افراد سے متعلق وزراء کمیٹی کی رپورٹ اور نجکاری بورڈ کے ممبران کی تعداد میں اضافہ کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کابینہ میں پیش ہوگی۔ سال 2021-22 اور سال 2022-23 میں فیڈریشن سے متعلق پالیسیز پر عملدرآمد رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں ریاستی انٹرپرائزیز سے متعلق کابینہ کمیٹی کے 22 جولائی کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل ہے۔ کابینہ میں ریاستی ملکیتی انٹرپرائیزیز پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US